ہنڈی کے کاروبار میں ملوث دو تارکین گرفتار، 9 لاکھ ریال ضبط
جمعرات 7 اکتوبر 2021 10:44
ریاض پولیس نے ہنڈی کے کاروبار میں ملوث دو غیر ملکیوں کو گرفتار کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ریاض ریجن پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس نے کہا ہے کہ ’گرفتار شدگان سوڈانی تارکین ہیں‘۔
’یہ عمر کی تیسری دہائی میں ہیں۔ ان کے قبضے سے 9 لاکھ 18 ہزار 141 ریال ضبط ہوئے ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مذکورہ افراد نے ریاض شہر میں دو اپارٹمنٹ کو اپنے کاروبار کا ٹھکانہ بنا رکھا تھا‘۔
’مذکورہ افراد اپنے وطنوں سے رقوم لے کر غیر قانونی طریقے سے بیرون ملک روانہ کیا کرتے تھے‘۔
’خفیہ پولیس کے علاوہ منی لانڈرنگ کے انسداد کے لیے کام کرنے والے ادارے کے تعاون سے انہیں گرفتار کیا گیا ہے‘۔