Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک ہفتے کے دوران سعودی شہریوں کی 11 ارب ریال کی خریداری

کھانے پینے کی اشیا پر 1.8 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے گئے- (فوٹو اخبار 24)
سعودی سینٹرل بینک (ساما) نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ہفتے کے دوران مملکت کے شہریوں نے گیارہ ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے ہیں۔
 اخبار  24 کے مطابق ساما نے 26 ستمبر سے 2 اکتوبر تک ہونے والے سودوں اور ان پر خرچ کی جانے والی رقم کے اعدادوشمار جاری کیے ہیں۔
ساما کا کہنا ہے کہ گزشتہ ہفتے اس سے پچھلے ہفتے کے مقابلے میں  24.6 فیصد زیادہ 2.2 ارب ریال زیادہ خرچ کیے گئے ہیں۔
صارفین نے کھانے پینے کی اشیا پر 1.8 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے جبکہ دیگر شعبوں پر 1.6 ارب ریال کے اخراجات ریکارڈ پر آئے ہیں۔
 ریستورانوں اور قہوہ خانوں پر 1.4 ارب ریال صرف کیے جبکہ مختلف اشیا اور خدمات پر 1.1 ارب ریال لگائے۔ صحت پر اخراجات  895.7 ملین ریال، جوتوں اور ملبوسات پر 717.8 ملین ریال، پٹرول سٹیشنوں پر 655.2 ملین ریال اور ٹرانسپورٹ پر  607.9 ملین ریال خرچ کیے گئے۔
 فرنیچر پر 408.5 ملین، تعمیرات اور اس کے سامان کی خریداری پر 402.5 ملین، ثقافت اور تفریحات پر 345.6 ملین، الیکٹرانک اور برقی آلات پر 331.1 ملین ریال اور زیورات پر  230.8 ملین ریال خرچ کیے۔
اخراجات کے حوالے سے ریاض کے صارفین نے  3.4 ارب ریال سے پہلی پوزیشن حاصل کی۔ اہل جدہ 1.7 ارب ریال سے دوسرے، اہل دمام 577.5 ملین ریال سے تیسرے، مدینہ منورہ کے شہری 406.1 ملین ریال سے چوتھے اور اہل الخبر 349.6 ملین ریال سے پانچویں نمبر پر آئے۔ دیگر شہروں نے 3.4 ارب ریال سے زیادہ خرچ کیے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 
 

شیئر: