Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

اکتوبر کے لیے پٹرول کے سابقہ نرخ برقرار

نئے نرخ ہر ماہ کی 10 تاریخ کو جاری ہوتے ہیں- (فوٹو ٹوئٹر)
سعودی تیل کمپنی ’آرامکو نے اتوار کی شب اکتوبر کے لیے پٹرول کے نئے نرخوں کا اعلان کیا ہے- جس میں سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے ہیں- نئے نرخ 11 اکتوبر سے نافذ العمل ہوں گے-
آرامکو کی ویب سائٹ کے مطابق اکتوبر میں مملکت کے تمام ریجنز میں پٹرول 91 کے نرخ فی لٹر دو ریال 18 ہلالہ جبکہ پٹرول  95 کے نرخ 2 ریال 33 ہلالہ مقرر کیے گئے ہیں-
ڈیزل 52 ہلالہ فی لٹر اور کیروسین 70 ہلالہ فی لٹر میں دستیاب ہے جبکہ ایل پی جی کے نرخ  75 ہلالہ ہیں-
واضح رہے کہ آرامکو کی جانب سے ہر ماہ کی دس تاریخ کو پٹرول اور ڈیزل کے نئے نرخ متعین کیے جاتے ہیں-
یاد رہے کہ ستمبر میں بھی پٹرول کے نرخوں میں اضافہ نہیں کیا گیا تھا اور سابقہ نرخ برقرار رکھے گئے تھے-
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں
 

شیئر: