Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سول ملٹری تعلقات میں سب معاملات ٹھیک ہیں: وزیر داخلہ

وزیر داخلہ پانچ ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے (فوٹو: اے پی پی)
وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ ’سول ملٹری تعلقات میں سب ٹھیک ہے، تبادلے معمول کے مطابق ہوتے ہیں اور جب بھی تبادلے ہوتے ہیں تو ایسی باتیں نکلتی ہیں۔ کوئی سرکاری بیان دینے کی پوزیشن میں نہیں بس اتنا کہہ سکتا ہوں کہ سب معاملات ٹھیک ہیں۔‘
پیر کو اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے بتایا کہ ڈالر ہولڈنگ میں 88 افراد کو گرفتار کیا گیا جبکہ 47 کے خلاف مقدمات درج کیے۔
انہوں نے کہا کہ پانچ ڈالر ایکسچینج کمپنیوں کے آڈٹ کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
شیخ رشید نے بتایا کہ ’دہرے پاسپورٹ والے افراد ایک پاسپورٹ 30 اکتوبر تک واپس کر سکتے ہیں، دہرے شناختی کارڈ کا جرمانہ دس سے پانچ ہزار کر دیا گیا ہے۔
این جی اوز کی بیرونی فنڈنگ کے حوالے سے وزیر داخلہ نے کہا کہ ’91 این جی اوز کی فارن فنڈنگ کا جائزہ لے رہے ہیں، ’ہم رکاوٹ نہیں ڈال رہے لیکن کچھ سلسلہ کرنے لگے ہیں۔‘
پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ کے ایک بار پھر متحرک ہونے پر شیخ رشید نے کہا کہ ’پی ڈی ایم سیاسی طور پر جو بھی فیصلہ کرنے جا رہی ہے وہ خطے کے حالات کو سامنے رکھے۔ ایسا نہ ہو کہ یہ ان کے گلے پڑ جائے۔‘
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ افغانستان کے حالات کو مدنظر رکھ کر فیصلہ نہیں کریں گے تو نقصان ہوگا۔

شیئر: