Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مسجد الحرام میں زمزم کے 20 ہزار کولروں کا اضافہ

’مسجد الحرام میں 16لاکھ 33 ہزار 30 مکعب لیٹر پانی زائرین کو روزانہ فراہم کیا جاتا ہے‘ (فوٹو: ٹوئٹر)
حرمین شریفین انتظامیہ نے مسجد الحرام میں زمزم کے مزید 20 ہزار کولر رکھے گئے جبکہ ٹھنڈے زمزم کی 155 ٹونٹیاں کھولی گئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق انتظامیہ نے کورونا وبا کے باعث زائرین حرم کے لیے زمزم کی ٹونٹیاں بند کردی تھیں جنہیں اب کھول دیا گیا ہے۔
حرمین انتظامیہ کے تحت خدمات عامہ کمیٹی کے سربراہ محمد بن مصلح الجابری نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام میں زمزم کے کولر مرحلہ وار رکھے جا رہے ہیں‘۔
’زائرین حرم کی تعداد میں اضافے کے ساتھ ایس او پیز پر مکمل پابندی کی وجہ سے اب ٹونٹیاں بھی کھولی جارہی ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مسجد الحرام کے اندر 145 ٹونٹیاں کھولی گئی ہیں جبکہ 10 بیرونی صحنوں میں ہیں‘۔
’مسجد الحرام میں کولروں کے ذریعہ 16لاکھ 33 ہزار 30 مکعب لیٹر پانی زائرین کو روزانہ فراہم کیا جاتا ہے‘۔
’حرم میں زمزم کی سپلائی پر 126 کارکن مامور ہیں جو دن کے 24 گھنٹے خدمات انجام دیتے ہیں‘۔

شیئر: