سعودی محکمہ موسمیات کے قومی مرکز نے مملکت میں منگل کو موسم غیرمتوقع رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔ بعض مقامات گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ کچھ علاقوں میں تیز ہوائیں چلیں گی۔
عاجل ویب نیوز کے مطابق موسمیات کے قومی مرکز کا کہنا ہے کہ جازان، عسیر اور الباحہ ریجنز کے بعض علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے جبکہ مشرقی ریجن میں تیز ہوائیں چلنے کی توقع ہے۔
بحیرہ احمر کیصورتحال کے حوالے سے محکمہ کا کہنا تھا کہ ’عربین سی ‘ میں ہوا مغرب سے شمال مغربی سمیت چلے گی جبکہ بعض مقامات پر شمالی وسطی سے جنوب مغربی سمت میں ہوا کا رخ ہو گا۔
کھلے سمندر میں ہوا کی رفتار کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے بیان میں کہا کہ 15 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ کے حساب سے ہوا چلے گی جس کی وجہ سے موجیں ایک سے ڈیڑھ میٹر تک بلند ہوں گی۔