Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 جازان اور عسیر ریجنوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان

طوفان کے بالواسطہ اثرات تیز ہواؤں کی صورت میں نظر آئیں گے(فوٹو سبق)
سعودی موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ پیر کو مشرقی ریجن کے جنوبی مقامات پر تیز ہواؤں کی وجہ سے حد نظر بے حد محدود ہوجائے گی۔
بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ ہواؤں کی فی گھنٹہ رفتار  55 کلو میٹر سے زیادہ رہے گی۔
اخبار 24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ جازان اورعسیر ریجنوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
بارش کا سلسلہ باحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی مقامات تک پھیل جائے گا۔ اس کا بھی امکان ہے کہ رات کے وقت اور صبح سویرے الشرقیہ کے ساحلوں پر دھند چھائی رہے۔
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ پیر کو مملکت بھر میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 41 سینٹی گریڈ مکہ مکرمہ میں ہوگا۔ دوسرے نمبر پر سخت گرمی مدینہ منورہ، الاحسا اور حفر الباطن میں پڑے گی جبکہ سب سے کم درجہ حرارت گیارہ سینٹی گریڈ السودۃ میں ہوگا۔ 
قومی مرکز کا کہنا ہے کہ الشرقیہ کے بعض ساحلوں خصوصا نشیبی مقامات پر اونچی لہریں اٹھیں گی۔
قومی مرکزکا کہنا ہے کہ راس ابو قمیص اور العدید میں شاہین طوفان کے بالواسطہ اثرات تیز ہواؤں کی صورت میں نظر آئیں گے۔
عرب نیوز کے مطابق محکمہ شہری دفاع نے پیر سے جمعے تک مملکت کے کئی ریجنوں میں موسم کے حوالے سے انتباہ جاری کیا ہے۔

شیئر: