Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹر سٹی بس اور ریل سروس کے لیے مسافروں کی مکمل گنجائش بحال

مسافروں کےلیے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوانا ضروری ہیں( فوٹو عکاظ)
سعودی ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا کہنا ہے کہ انٹر سٹی بس اور ریل سروس کے لیے مسافروں کی مکمل گنجائش بحال کردی گئی ہے۔
یہ  فیصلہ صرف ان افراد پر ہی اثر انداز ہو گا جنہوں نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں لگوائی ہوں گی۔
عکاظ اخبار نے ٹرانسپورٹ اتھارٹی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ شہروں کے درمیان مسافر بس اور ٹرین سروس کےعلاوہ جازان اور فرسان کے درمیان کشتی میں مسافروں کی گنجائش کو بحال کردیا گیا ہے۔
مسافروں کی گنجائش کی بحالی کے لیے متعلقہ اداروں کی جانب سے جاری این اوسی ملنے پر احکامات صادر کیے گئے ہیں تاہم ویکسینینشن بنیادی شرط ہے۔
لازمی ویکسینیشن کی شرط سے وہ افراد مستثنی ہوں گے جنہیں وزارت صحت کی جانب سے استثنی دیا گیا ہوگا۔ وزارت کی جانب سے جن افراد کو استثنی دیا جاتا ہے توکلنا ایپ پر ان کے اسٹیٹس میں اس کی وضاحت کی جاتی ہے۔
 ٹرانسپورٹ اتھارٹی کا مزید کہنا ہے کہ عوامی ٹرانسپورٹ کی انتظامیہ مقررہ ایس اوپیز جن میں ماسک کا استعمال اور ہاتھوں کو سینیٹائز کرنے کے علاوہ مسافروں کا توکلنا سٹیٹس چیک کرنا شامل ہے۔
واضح رہے کورونا وائرس کی وجہ سے احتیاطی تدابیر کے تحت عوامی بس سروس میں سفر کرنے والوں کےلیے سماجی فاصلے کے اصول پرعمل کرتے ہوئے ایک سیٹ خالی رکھی جاتی تھی اب جبکہ کورونا وائرس پرکافی حد تک قابو پایا جاچکا ہے عوامی ٹرانسپورٹ سے یہ پابندی ختم کی جارہی ہے۔

شیئر: