سعودی ریلوے ’سار‘ نے کہا ہے کہ اتوار 10 اکتوبر صبح چھ بجے سے ایسے کسی شخص کو جس نے کورونا ویکسین کی دونوں خوراکیں نہ لی ہوں گی ریلوے سٹیشن میں داخل ہونے کی اجازت ہوگی اور نہ ریل سے سفر کرسکے گا۔
اخبار 24 کے مطابق سار انتظامیہ کا کہنا ہے کہ یہ پابندی ریلوے کے شمال مشرق اور حرمین ایکسپریس تینوں روٹس پر عائد ہوگی۔
جو شخص بھی ریلوے سمیت کسی بھی پبلک ٹرانسپورٹ کے وسیلے سے سفر کرنا چاہے گا اسے ثابت کرنا ہوگا کہ وہ ویکسین کی دونوں خوراکیں لے چکا ہے۔
سعودی ریلوے کا کہنا ہے کہ توکلنا ایپ سسٹم میں جن لوگوں کو دو خوراکوں سے استثنی حاصل ہے ان زمروں کو ریلوے سمیت پبلک ٹرانسپورٹ سے سفر کے سلسلے میں استثنی رہے گا۔