سوشل نیٹ ورکنگ پلیٹ فارم فیس بک نے دوسروں بالخصوص معروف شخصیات کا مذاق اُڑانے اور ہراساں کیے جانے کے تدارک کے لیے پالیسی کو مزید سخت کرنے کا اعلان کیا ہے۔
بدھ کو سامنے آنے والے اعلان میں امریکی ٹیکنالوجی فرم نے ’مذاق اڑانے‘ اور ’ہراسیت‘ کے واقعات کی روک تھام کے لیے جن اقدامات کا اعلان کیا ہے ان میں ایسے مواد اور اس کے پھیلانے میں ملوث اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کرنا بھی شامل ہے۔
فیس بک کی جانب سے ایک بلاگ پوسٹ کے ذریعے کیے گئے اعلان میں کہا گیا ہے کہ ’ہماری متعارف کردہ پالیسی سے لوگوں کو ہجوم کی جانب سے ہراساں کیے جانے اور دھمکانے کا سدباب کیا جا سکے گا۔‘
مزید پڑھیں
-
’ڈیلیٹ فیس بک‘، ’ڈیلیٹ مارک زکربرگ‘: یہ ماجرا کیا ہے؟Node ID: 607281