Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

میدان عرفات میں سب سے زیادہ درجہ حرارت ریکارڈ

اعدادوشمار عالمی درجہ حرارت ریکارڈ کرنے والی ویب سائٹ نے دیے ہیں۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب میں اکتوبر میں بھی گرمی کی شدت کا سلسلہ جاری ہے۔ عالمی درجہ حرارت کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ ایلڈوراڈو ویدر کے مطابق میدان عرفات میں سب سے زیادہ گرمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
عاجل ویب سائٹ کے مطابق بدھ کو درجہ حرارت کی نگرانی کرنے والی ویب سائٹ نے کہا ہے کہ سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 سینٹی گریڈ میدان عرفات میں ریکارڈ کیا گیا۔
ویب سائٹ کے مطابق گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں ریکارڈ ہونے والی سب سے زیادہ گرمی ہے۔
واضح رہے کہ عرفات، مکہ اور طائف کے درمیان واقع ہے، جو مکہ سے تقریبا 22 کلومیٹر مشرق میں ہے۔ منی سے 10 کلو میٹر جبکہ مزدلفہ سے 6 کلو میٹر کے فاصلے پر ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: