Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

 ریاض، طائف شاہراہ پر سعودی خاتون نے گاڑی میں بچے کو جنم دے دیا

امدادی ٹیموں نے موقع پر پہنچ کر زچہ و بچہ کو ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کیا( فائل فوٹو عکاظ)
 سعودی عرب میں  ریاض، طائف شاہراہ پر سعودی خاتون نے گاڑی میں بچے کو جنم دیا ہے۔
المویہ کے علاقے کے جنرل ہسپتال کی امدادی ٹیموں نے بروقت پہنچ کر زچہ و بچہ کو محفوظ طریقے سے ایمبولینس کے ذریعے ہسپتال منتقل کردیا۔ 
سبق نیوز نے طائف ریجن کے امور صحت کے ترجمان سراج الحمیدان کے حوالے سے بتایا ہے کہ طائف، ریاض شاہراہ پر سفر کرنے والے ایک جوڑے کو اس وقت انتہائی ہنگامی صورتحال کا سامنا کرنا پڑا جب ہائی وے پر خاتون کو ہسپتال جانے کی ضرورت پیش آئی۔
شوہر نے اہلیہ کی حالت دیکھتے ہوئے گاڑی کو کنارے پر کھڑا کیا اور ہنگامی امدادی نمبر پر کال کی تاکہ قریب ترین علاقے سے طبی امداد حاصل کی جاسکے۔
ہنگامی امدادی سینٹر نے المویہ علاقے کے جنرل ہسپتال کو مطلع کیا جہاں سے فوری طورپر امدادی یونٹ جن میں لیڈی ڈاکٹر اور دونرسیں شامل تھیں موقع پر پہنچ گیا تاہم ان ki آمد سے قبل ہی خاتون کے یہاں بچے کی ولادت ہو چکی تھی۔
طبی یونٹ نے زچہ و بچے کا جائزہ لے کر انہیں طبی امداد فراہم کی اور ایمبولینس کے ذریعے دونوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا جہاں ان کی حالت بہتر ہے۔
واضح رہے المویہ کا جنرل ہسپتال طائف شہر سے 200 کلو میٹر ریاض کی سمت ہے۔

شیئر: