Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مکہ مکرمہ میں 20 سال بانجھ پن کے بعد سعودی خاتون کے ہاں بچے کی ولادت

’20 سال کے دوران انہوں نے مختلف ہسپتالوں میں علاج کرایا تھا مگر کامیاب نہیں ہوسکا‘ ( فوٹو: سبق)
مکہ مکرمہ میں ایک خاتون کو 20 سال بانجھ رہنے کے بعد بالآخر پہلا بچہ ہوا ہے۔ 
سبق ویب سائٹ کے مطابق اس عرصے کے دوران انہوں نے مختلف ہسپتالوں میں علاج کرایا تھا مگر کامیاب نہیں ہوسکا۔
مکہ مکرمہ میں بچہ زچہ ہسپتال میں شعبہ زچگی کی سربراہ ڈاکٹر ہند احمدوہ کی نگرانی میں ان کا علاج ہوا اور بالآخر ان کے ہاں پہلے بچے کی ولادت ہوئی۔ 
ہسپتال سے رجوع کرنے کے بعد طبی عملے نے ان کی حالت کا جائزہ لیا اور علاج معالجے شروع کیا اور مناسب ادویہ تجویز کیں جن کے باعث انہیں حملہ ہوا۔ 
مذکورہ خاتون نے اللہ کا شکر ادا کرنے کے بعد مکہ مکرمہ زچہ بچہ ہسپتال کا شکریہ ادا کیا ہے۔ انہوں نے خواتین کو مشورہ دیا ہے کہ مایوس نہ ہوں، اللہ پر بھروسہ رکھیں اور مناسب علاج کے لئے اچھے ڈاکٹر سے مشورہ کریں۔ ڈاکٹر کی تجویز کردہ ادویہ استعمال کریں اور شرعی رقیہ اختیار کریں۔ 

شیئر: