Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشن ٹی20 کرکٹ ورلڈ کپ، پاکستانی سکواڈ امارات روانہ

آئی سی سی مینز ٹی 20 کرکٹ ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے قومی سکواڈ کی مقامی ہوٹل سے ایئرپورٹ روانگی ہوئی ہے۔
پی سی بی کی جانب سے 8 اکتوبر کو جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ اعظم خان اور محمد حسنین کی جگہ سرفراز احمد اور حیدر علی کو 15 رکنی قومی سکواڈ کا حصہ بنایا گیا۔
ان کے علاوہ ٹریول ریزرو میں موجود فخر زمان کو خوشدل شاہ سے تبدیل کرکے پندرہ رکنی سکواڈ کا حصہ بنا لیا گیا۔
واضح رہے کہ آئی سی سی مینز ٹی20 ورلڈ کپ 17 اکتوبر سے 14 نومبر تک متحدہ عرب امارات میں کھیلا جائے گا۔ ایونٹ میں پاکستان اپنا پہلا میچ 24 اکتوبر کو روایتی حریف انڈیا کے خلاف کھیلے گا۔
پاکستان کا 15 رکنی سکواڈ ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہے۔
بابر اعظم (کپتان) شاداب خان (نائب کپتان)، آصف علی، فخر زمان، حیدر علی، حارث رؤف، حسن علی، عماد وسیم، محمد حفیظ، محمد نواز، محمد رضوان (وکٹ کیپر)، محمد وسیم جونیئر، سرفراز احمد (متبادل وکٹ کیپر) شاہین شاہ آفریدی، اور صہیب مقصود۔
ریزرو کھلاڑیوں میں خوشدل شاہ، شاہنواز دھانی اور عثمان قادر کو رکھا گیا ہے۔
ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کے میچز کا شیڈول:
24 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ انڈیا، بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دبئی۔
26 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ، بمقام شارجہ کرکٹ سٹیڈیم، شارجہ۔
29 اکتوبر: پاکستان بمقابلہ افغانستان، دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دبئی۔
نومبر: پاکستان بمقابلہ اے ٹو، بمقام شیخ زاید انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، ابوظبی۔
نومبر: پاکستان بمقابلہ بی ون، بمقام شارجہ کرکٹ سٹیڈیم، شارجہ۔
10 نومبر: پہلا سیمی فائنل بمقام شیخ زاید کرکٹ سٹیڈیم، ابوظبی۔
11 نومبر: دوسرا سیمی فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دبئی۔
14 نومبر: فائنل بمقام دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم، دبئی۔

شیئر: