Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج وعمرہ اور صحت کے نئے وزرا کا تقرر، کئی شاہی فرامین جاری

ینبع، املج ، الوجہ اور ضبا کی ترقی کے لیے نئی اتھارٹی قائم کی گئی ہے(فائل فوٹو ایس پی اے)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے  جمعے کو کئی شاہی فرامین جاری کیے ہیں۔
 عرب نیوز نے سرکاری  خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے حوالے سے بتایا کہ وزارت صحت اور وزارت حج وعمرہ  میں نئے وزرا کا تقرر کیا گیا ہے۔
شاہی فرمان کے مطابق وزیر صحت ڈاکٹر توفیق بن فوزان بن محمد الربیعہ کو وزارت حج وعمرہ کا نیا وزیر مقرر کیا گیا ہے جبکہ فہد بن عبدالرحمن بن داحس الجلاجل نئے وزیر صحت ہوں گے۔
معاون وزیر ٹرانسپورٹ عبدالعزیز بن عبدالرحمن العریفی کو معاون وزیر ٹرانسپورٹ کے عہدے سے سبکدوش کرکے انہایں کونسل آف منسٹرز کے جنرل سیکرٹیریٹ کا سینیئر مشیر بنایا گیا ہے۔
لیفٹننٹ جنرل مطلق بن سلام بن مطلق الازیمع کو جنرل کے عہدے پر ترقی دی گئی ہے اور انہیں مشترکہ افواج کا کمانڈر مقرر کیا گیا ہے۔
سعودی شہروں ینبع، املج ، الوجہ اور ضبا کی ترقی کے لیے ایک نئی اتھارٹی قائم کی گئی ہے۔

شیئر: