بنگلہ دیش کی جانب سے مشفق الرحیم 38،محمود اللہ 23 اور شکیب الحسن 20 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
سکاٹ لینڈ کی جانب سے بریڈ وہیل نے تین جب کہ کرس گریوز نے دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
قبل ازیں بنگلادیش کےکپتان محمود اللہ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔
سکاٹ لینڈ نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 140 رنز بنائے۔
اسکاٹ لینڈ کی شروعات اچھی نہیں تھی۔ 52 رنز پر اسکاٹ لینڈ کی آدھی ٹیم پویلین لوٹ گئی تھی جس کے بعد کرس گریوز اور مارک واٹ نے ذمہ درانہ بیٹنگ کرتے ہوئے ٹیم کا اسکور 140 رنز تک پہنچایا۔
کرس گریوز 45، جیورج مونسے 29 اور مارک واٹ 22 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
مہدی حسن نے تین، شکیب الحسن اور مستفیض الرحمان نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس سے قبل ورلڈ کپ کے افتتاحی میچ میں میزبان عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دی تھی۔
ٹی 20 ورلڈ کپ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جا رہا ہے جس کے فائنل راؤنڈ (سپر 12) میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
پہلے کوالیفائنگ مرحلہ ہو رہا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جن میں سے چار سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔