Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں عمان کی 10 وکٹوں سے فتح

عمان کے کپنان ذیشان مقصود کو ان کی عمدہ بولنگ پرمارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔ (فوٹو: اے ایف پی)
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ کے پہلے میچ میں عمان نے پاپوا نیوگنی کو 10 وکٹوں سے شکست دے دی۔
پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے پاپوا نیوگنی نے عمان کو 130 رنز کا ہدف دیا تھا۔
تاہم یہ ہدف عمان کے اوپنرز نے چھ اورز اور دو گیندیں قبل ہی حاصل کر لیا۔  عمان کی جانب سے اوپنر جتندر سنگھ نے ناقابل شکست 73 اور عاقب الیاس نے 50 رنز بنائے۔
عمان کے کپتان ذیشان مقصود کو ان کی عمدہ بولنگ پرمارمنس پر مین آف دی میچ قرار دیا گیا۔
قبل ازیں عمان کی جانب سے پہلے بیٹنگ کی دعوت پر پاپوا نیو گنی  نے مقررہ اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنز بنائے۔
پاپوا نیو گنی کی دو وکٹیں صفر رنز پر ہی گر گئیں۔ تاہم مڈل آرڈر نے ذمہ داری کا مظاہرہ کیا اور مخالف ٹیم کو 130 رنز کا ہدف دینے میں کامیاب ہوگئے۔
پاپوا نیوگنی کی جانب سے اسد والا 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ ان کی اننگز میں تین چھکے اور چار چوکے شامل تھے۔
چارلس امینی نے 37 اور سیسی باؤ نے 13 رنزبنائے۔
عمان کی جانب سے ذیشان مقصود نے 20 رنز دے کر 4 وکٹیں حاصل کیں جبکہ کلیم اللہ اور بلال خان نے دو، دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
ٹورنامنٹ متحدہ عرب امارات اور عمان میں کھیلا جا رہا ہے جس کے فائنل راؤنڈ (سپر 12) میں 12 ٹیمیں شریک ہوں گی۔
پہلے کوالیفائنگ مرحلہ ہو رہا ہے جس میں آٹھ ٹیمیں شریک ہیں جن میں سے چار سپر 12 مرحلے کے لیے کوالیفائی کریں گی۔
یہ مرحلہ 22 اکتوبر تک جاری رہے گا۔

شیئر: