ریاض پولیس کے ترجمان میجر خالد الکریدیس کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے و الے ادارے کے اہلکاروں نے بینک کے ایے ٹی ایم میں نقب لگا کر اس سے رقم چرانے کی کوشش کرنے والے انڈین کو گرفتار کرلیا ہےـ
مزید پڑھیں
-
اے ٹی ایمز کے باہر بوڑھو ں سے رقم ہتھیانے والا غیر ملکی گرفتارNode ID: 542011
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ نے ریجنل پولیس ترجمان کے حوالے سے کہا ہے کہ ریاض پولیس کے کرائم کنٹرول یونٹ نے ایک علاقے میں نصب اے ٹی ایم کو توڑ کر اس میں موجود رقم چرانے کے الزام میں انڈین شہری کو حراست میں لیا ہےـ
گرفتار ملزم کی عمر پچاس برس کے قریب ہے جس کے خلاف چوری کا مقدمہ درج کرکے اسے مزید تحقیقات کے لیے پراسیکیوشن کے ادارے کے حوالے کر دیا گیا جہاں کیس مکمل کرنے کے بعد مقدمہ فوجداری عدالت میں بھیجا جائے گا-
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں