سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر سے سپین کے سفیر کی ملاقات
سعودی وزیر مملکت عادل الجبیر سے سپین کے سفیر کی ملاقات
پیر 18 اکتوبر 2021 15:37
دوطرفہ تعلقات بڑھانے اور ترقیاتی کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزیر مملکت برائے خارجہ امورعادل الجبیر سے ریاض میں گزشتہ روز اتوار کو مملکت میں ہسپانوی سفیر ایلوارو ایرانزو نے ملاقات کی ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری پریس ایجنسی ایس پی اے کی رپورٹ کے مطابق ریاض میں ہونے والی اس ملاقات کے دوران دونوں ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات بڑھانے، امدادی سرگرمیاں اور ترقیاتی طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
انہوں نے اس موقع پر مشترکہ مفاد کی علاقائی اور بین الاقوامی پیش رفت پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اس ملاقات میں وزارت خارجہ کے انڈرسیکریٹری برائے کثیر الجہتی بین الاقوامی امورعبدالرحمان بن ابراہیم الراسی نے شرکت کی۔
واضح رہے کہ سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے گزشتہ ماہ سپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے فون پر بات کی تھی۔
دونوں رہنماوں نے ممالک کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے 12 اکتوبر کو سپین کے قومی دن کے موقع پر سپین کے کنگ فیلیپ ششم کو مبارکباد کے ساتھ ان کی بہتر صحت اور سپین کی حکومت اورعوام کی ترقی اور خوشحالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار پیغام بھیجا۔
سعودی عرب کی مزید خبروں کے لیے واٹس ایپ گروپ جوائن کریں