Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی20 ورلڈ کپ: وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے ہرا دیا

پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے دو دو جب کہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ (فوٹو: ٹوئٹر)
آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو سات وکٹوں سے شکست دے دی ہے۔
پاکستان کی جانب سے بابر اعظم اور فخر زمان نے عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا۔ بابر اعظم نے 50 رنز بنائے جب کہ فخر زمان 46 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20 اوورز میں سات وکٹوں کے نقصان پر 130 رنز بنائے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے شمرون ہٹمیر 28، کرس گیل 20، کرن پولارڈ،23  اور لنڈل سمنز 18 رنز بنا کر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے شاہین شاہ آفریدی، حسن علی اور حارث رؤف نے دو دو جب کہ عماد وسیم نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
جواب میں پاکستان نے ہدف 15.3 اوورز میں تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ کپتان بابر اعظم 50 رنز بناکر آؤٹ ہوئے جبکہ فخر زمان 46 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
وارم اپ میچ کے لیے قومی ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، محمد حفیظ، شعیب ملک، سرفراز احمد، محمد رضوان، عماد وسیم، آصف علی، محمد نواز، وسیم جونئیر، حارث رؤف، حسن علی، حیدر علی اور شاہین آفریدی شامل تھے۔
ٹی 20 ورلڈکپ میں پاکستان کا دوسرا وارم اپ میچ  20 اکتوبر کو جنوبی افریقہ کے خلاف ہوگا۔
 

شیئر: