خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو منگل کو بحرین کے شاہ حمد بن عیسی آل خلیفہ کا مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکتوب تعلقات، دونوں ملکوں اور عوام کو جوڑنے والے گہرے تاریخی روابط اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کو یہ مکتوب بحرین کے سفیر شیخ حمود بن عبداللہ آل خلیفہ نے ملاقات کے دوران پیش کیا ہے۔
ملاقات کے دوران انہو ں نے مشترکہ مفادات کے علاقائی اور بین الاقوامی امور پر خیالات کے تبادلے، دونوں ملکوں کے درمیان دوطرفہ تعلقات اور مختلف شعبوں میں انہیں فروغ دینے کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا ہے۔