Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی ولی عہد کو کویتی ہم منصب کا مکتوب موصول

شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں مکتوب وصول کیا ہے( فوٹو ایس پی اے)
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی پیر کو اپنے کویتی ہم منصب شیخ مشعل الاحمد الجابر الصباح کا ایک مکتوب موصول ہوا ہے۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق مکتوب تعلقات، دونوں ملکوں اور عوام کو جوڑنے والے گہرے تاریخی روابط اور تمام شعبوں میں انہیں مضبوط اور ترقی دینے کے طریقوں کے حوالے سے ہے۔
وزیر خرجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے ریاض میں کویت کے سفیر شیخ علی الخالد الجابر الصباح سے یہ مکتوب وصول کیا ہے۔ 

شیئر: