’دیوان المظالم‘ کے 30 ججوں کی ترقی کے لیے شاہی فرمان جاری
منگل 19 اکتوبر 2021 20:04
تمام قاضیوں کو نئی ذمہ داریوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔( فوٹو تواصل)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیزآل سعود نے شکایات بورڈ ’دیوان المظالم‘ کے 30 ججوں کی ترقی کے شاہی فرمان جاری کیے ہیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے ‘ کے طابق دیوان المظالم کے نگران اعلی شیخ ڈاکٹر خالد بن محمد الیوسف نے بتایا کہ شاہی احکامات کے تحت اپیل کورٹ کے چھ ججوں کو ترقی دی گئی جبکہ ایک جج کو گریڈ ون میں ترقی دے کر عدالت کا سربراہ مقرر کیا گیا ہے۔
دیوان المظالم کے سات ججوں کو ترقی دے کر انہیں محکمہ الف کا سیکرٹری جبکہ دو مزید ججوں کو بھی محکمہ ’ب ‘ کے سیکرٹری کے عہدے پر فائز کیا ہے۔
شاہی فرمان میں مزید دو ججوں کو ترقی دی گئی جبکہ دیگر دو ججوں کو ’قاضی ج‘ کے عہدے پرفائز کیا گیا ہے، مزید دو ججوں کو ’عدالتی لیفٹینٹ ‘ کے عہدے پرترقی دی گئی ہے۔
ڈاکٹر الیوسف نے مزید کہا کہ شاہی احکامات صادر ہوتے ہی تمام ججوں کو ان کی نئی ذمہ داریوں پر تعینات کردیا گیا ہے۔