آج بروز اتوار دبئی میں کچھ ایسا ہوا جو پاکستان کی کرکٹ کی تاریخ میں آج تک نہیں ہوا تھا۔
پاکستان نے ورلڈکپ کے مقابلوں میں روایتی حریف انڈیا کو پہلی مرتبہ ہرا کر تاریخ رقم کر دی ہے اور شائقین کرکٹ اس جیت پر پھولے نہیں سما رہے۔
ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی دیکھنے میں آئی اور لوگ ڈھول کی دھاپ پر رقص کرتے رہے۔
پاکستان ٹیم کی شاندار جیت پر وزیراعظم عمران خان نے کپتان بابر اعظم کو شاباشی دی اور کہا کہ محمد رضوان اور شاہین شاہ آفریدی نے بھی زبردست کھیل پیش کیا۔
مزید پڑھیں
-
پاکستان بمقابلہ انڈیا: سوشل میڈیا پر طنز و مزاح کے رنگNode ID: 611811
-
پاکستان نے تاریخ رقم کردی، انڈیا کو پہلی بار ورلڈکپ میچ میں شکستNode ID: 612061
-
’روہت شرما کریز پر ترانے کے دورانیے سے بھی کم وقت رہے‘Node ID: 612126
’قوم کو آپ پر فخر ہے۔‘
Congratulations to the Pakistan Team & esp to Babar Azam who led from the front, as well as to the brilliant performances of Rizwan & Shaheen Afridi. The nation is proud of you all. pic.twitter.com/ygoOVTu37l
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) October 24, 2021
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے میچ ختم ہوتے ہی قومی ٹیم کے کھلاڑیوں کو بہترین کارکردگی دکھانے پر شاباشی دی اور ’پاکستان زندہ باد‘ کا نعرہ لگادیا۔‘
What a convincing & resounding victory Team Pakistan! Well done Champs
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 24, 2021
میچ جیتنے کی خوشی سے زیادہ پاکستانی شائقین کو انڈیا کو ہرانے کی خوشی تھی۔
فخر درانی نامی صارف نے لکھا ’ڈئیر انڈینز، پلیز اپنے ٹی وی نہ توڑنا۔‘
Dear Indians please don't break your TVs. #MaukaMauka #INDvPAK
— Fakhar Durrani (@FrehmanD) October 24, 2021
میچ ہارنے کے باوجود ورات کوہلی پاکستان کے دونوں اوپنرز سے گلے ملتے دکھائی دیے اور یہ بات پاکستانی شائقین کرکٹ کو بھاگئی۔
منصور علی خان نے کہا کہ پاکستان اور انڈیا کو مزید ایسی تصاویر کی ضرورت ہے۔
If only both the countries could have these pics more often #SportsWins pic.twitter.com/0jqq1uiJ75
— Mansoor Ali Khan (@_Mansoor_Ali) October 24, 2021
لوگوں کا کہنا ہے کہ انڈین کپتان نے میچ ہارنے کے باوجود ’سپورٹس مین سپرٹ‘ کا ثبوت دیا۔
What an Epic Moment ...pic.twitter.com/kFW2oq8cyM
— Taimoor Zaman (@taimoorze) October 24, 2021
صارفین دونوں ملکوں کے کپتانوں کی ساتھ تصاویر بھی شئیر کرتے رہے جو اس بات کا ثبوت ہے کہ لوگ دونوں ملکوں کے درمیان مزید مقابلے دیکھنا چاہتے ہیں۔
Picture of the day! #PAKvIND pic.twitter.com/p1Z84MCurd
— Syed Raza Mehdi (@SyedRezaMehdi) October 24, 2021