پاکستان اور انڈیا کے درمیان دبئی میں ہونے والے میچ کے دوران شائقین کرکٹ کے درمیان سوشل میڈیا پر کافی نوک جھونک جاری ہے۔
پاکستانی ٹوئٹر پر انڈین بیٹسمین روہت شرما ٹرینڈ کر رہے ہیں اور صارفین ان پر فقرے کس رہے ہیں۔ روہت شرما کو شاہین آفریدی نے اپنے پہلے ہی اوور میں صفر پر آؤٹ کر دیا تھا۔
ٹوئٹر ہینڈل افغان جلیبی نے لکھا کہ ’روہت شرما کریز پر قومی ترانے کی دورانیے سے بھی کم وقت رہے۔‘
The way our national anthem lasted longer than Rohit Sharma
— nwantiti (@afghaanjalebi) October 24, 2021
کچھ لوگ ٹویٹر پر میمز بھی پوسٹ کرتے رہے۔
ٹویٹر صارف انس ٹیپو نے لکھا ’ اس وقت کو یاد کرو جب روہت شرما نے شاہین آفریدی کو متوسط درجے کا باؤلر کہا تھا۔‘
remember when rohit sharma said shaheen afridi is an average bowler?
— anastipu (@teepusahab) October 24, 2021
آپ کو یاد ہوگا ایک بار روہت شرما نے ایک رپورٹر کے سوال پر کہا تھا کہ اگر وہ پاکستانی ٹیم کے کوچ بنے تو پاکستانی ٹیم کو بتائیں گے کہ کرکٹ کھیلتے کیسے ہیں۔
ایک پاکستانی صارف نے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ’کوچ بن جانے کے بعد یہ ہمیں بتائے گا کہ پہلی بال پہ کیسے آؤٹ ہوتے ہیں۔‘
واجد شاہ نامی صارف نے روہت شرما پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ ’روہت شرما نے اپنی سینچری 100 رنز سے مس کردی۔‘
#RohitSharma missed his century by just a 100 runs.
— Wajid Shah (@Wajid___Shah) October 24, 2021