الافلاج میں گاڑی سے 3 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ، نوجوان گرفتار
سیکیرٹی اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کو روکا تھا( فائل فوٹو سبق)
سعودی عرب میں الافلاج سیکیورٹی سینٹر نے پیر کو شبے کی بنیاد پر ایک مقامی شہری کی تلاشی لی۔ اس کے قبضے سے 3 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق الافلاج سیکیورٹی سینٹر نے بیان میں کہا کہ سیکیرٹی اہلکاروں نے شک کی بنیاد پر ایک گاڑی کو روکا جو مملکت کے جنوبی علاقے کی طرف جارہی تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ ایک نوجوان جو عمرکے تیسرے عشرے میں تھا گاڑی ڈرائیو کررہا تھا۔
تلاشی پر گاڑی سے تین ہزار نشہ آور گولیاں برآمد ہوئی ہیں۔ نوجوان اور ضبط شدہ نشہ آور گولیاں متعلقہ ادارے کے حوالے کردیا گیا۔
یاد رہے کہ الافلاج سیکیورٹی سینٹر نشہ آور اشیا اور ممنوعہ سامان پکڑنے والے کامیاب ترین سینٹرز میں سے ایک ہے۔