Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

حج ویزے کا پرنٹ جاری کرنے کی ہدایت

ریاض.... سعودی دفتر خارجہ نے تمام سعودی سفارتخانوں اور قونصل خانوں کو ہدایت جاری کی ہے کہ امسال حج ویزے کی پٹی پاسپورٹ پر چسپاں نہ کی جائے ۔ ہر حاجی کیلئے ویزے سے متعلق تمام معلومات پر مشتمل ویزہ پرنٹ جاری کیا جائے۔ فضائی کمپنیاں وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سے درج شدہ معلومات کی تصدیق کرسکتی ہیں۔ اسی دورن محکمہ شہری ہوابازی نے حج پروازوں سے تعلق رکھنے والی تمام فضائی کمپنیوں پر پابندی عائد کی ہے کہ وہ کسی بھی عازم حج کو پرواز پر سوار کرنے سے قبل وزارت خارجہ کی ویب سائٹ سے ویزے کے حوالے سے تفصیلات چیک کرلیں۔ اسکے بغیر کسی بھی عازم حج کو سفر نہ کرائیں۔ دریں اثناء ام القریٰ یونیورسٹی میں میڈیکل سائنس فیکلٹی کے سیکریٹری ڈاکٹر انس دبلول نے اس بات پر زوردیا ہے کہ حج اور عمرے پر آنے والوں کے کھانے پینے کے نظام کو جدید خطوط پراستوار کیا جائے۔ مکہ مکرمہ ا ور مدینہ منورہ میں سال بھر حاجی و معتمر آتے رہتے ہیں لہذا کھانے پینے کی اشیاءکا معیار بہتر بنانے اور اس کی قیمت کم کرنے کی ضرورت ہے۔

شیئر: