چیئرمین رویت ہلال کمیٹی کی یو اے ای کے سفیر سے ملاقات
منگل 26 اکتوبر 2021 19:08
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا (فوٹو: یو اے ای سفارت خانہ)
بادشاہی مسجد کے امام اور مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین محمد عبدالخبیر آزاد نے پاکستان میں متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات کی ہے۔
منگل کو متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کی جانب سے جاری ہونے والی پریس ریلیز میں بتایا گیا ہے کہ چیئرمین رویت ہلال کمیٹی محمد عبدالخیبر اسلام آباد میں متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے پہنچے تو پاکستان میں یو اے ای کے سفیر حمد عبید الزعابی نے ان کا استقبال کیا۔
اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
اس موقع پر متحدہ عرب امارات کے سفیر حمد عبید الزعابی نے دونوں ممالک کے تعلقات کو مثالی قرار دیتے ہوئے ان کو مزید مضبوط کرنے کے عزم کا اظہار بھی کیا۔