پاکستان میں سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر آزاد نے ملاقات کی ہے۔
سعودی سفارت خانے کے ٹوئٹر بیان کے مطابق سعودی سفیر نواف بن سعید المالکی سے مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور بادشاہی مسجد کے امام و خطیب مولانا عبدالخبیر آزاد کی ملاقات اسلام آباد میں ہوئی ہے۔
اس ملاقات میں باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
#اسلام_آباد | پاکستان میں #خادم_حرمين_شريفين کے سفیر جناب نواف بن سعيد المالكي نے آج رؤیت ہلال کمیٹی کے چیئرمین اور لاہور کی بادشاہی مسجد کے امام وخطیب مولانا عبد الخبير آزاد صاحب سے ملاقات کی، ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے موضوعات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ pic.twitter.com/qUvXhzR60G
— السفارة في باكستان - سعودی سفارت خانہ (@KSAembassyPK) October 13, 2021