Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب مزید ایک ہزار ڈیم تعمیر کرے گا

مملکت میں فی الوقت 564 سے زیادہ ڈیمز موجود ہیں(فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی وزیر ماحولیات و پانی و زراعت عبدالرحمن الفضلی  نے کہا ہے کہ سعودی عرب ملک کے مختلف علاقوں میں مزید ایک ہزار ڈیم تعمیر کرے گا- اس حوالے سے سروے کیا جا رہا ہے۔
الوطن اخبار کے مطابق عبدالرحمن الفضلی نے قاہرہ میں فراہمی آب سے متعلق عالمی رپورٹ کے عرب ایڈیشن کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ مملکت میں فی الوقت 564 سے زیادہ ڈیمز موجود ہیں۔
انہوں نے بتایا ان میں سے بعض ڈیمز واٹر ٹریٹمنٹ پلانٹ قائم کیے ہوئے ہیں۔ 46 پلانٹ تیار ہیں جو یومیہ 7 لاکھ 40 ہزار مکعب میٹر پانی یومیہ تیار کررہے ہیں۔ مختلف علاقوں کے باشندے ان کے تیار کردہ پانی سے فائدہ اٹھا رہے ہیں۔
سعودی وزیر ماحولیات کا کنہا تھا کہ  ریگستانی ماحول والے ممالک کو پانی کے چیلنجوں سے نمٹنے کے لیے ابھی بہت کچھ کرنا ہوگا۔ پانی  کی قدرو قیمت غیرمعمولی ہے اسے اجاگر کرنا ہوگا۔
انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کا شمار ان ممالک میں ہوتا ہے جہاں پانی کے سرچشمے کمیاب ہیں اور خشکی ہے۔ ہمارے یہاں  ایسے دریا نہیں ہیں جن میں سال بھر پانی بھرا رہتا ہو۔

شیئر: