Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے کئی علاقوں میں بدھ سے جمعے تک بارش کا امکان

مکہ مکرمہ کے تین علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے ( فائل فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں موسمیات کے قومی مرکز نے کہا ہے کہ  بدھ سے جمعے تک سعودی عرب کے دس علاقوں میں گرج چمک کے  ساتھ بارش کا امکان ہے۔
اخبار  24 کے مطابق قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ عسیر، جازان، باحہ، مکہ مکرمہ، حائل ، تبوک، الشرقیہ، مدینہ منورہ، حدود شمالیہ اور الجوف ریجن بدھ سے جمعہ تک بارش سے متاثر رہیں گے۔ 
قومی مرکز نے بیان میں کہا کہ خراب موسمی حالات کا سلسلہ بدھ سے شروع ہوگا۔ اس کا امکان ہے کہ گرج چمک کے ساتھ  بارش سے عسیر اور اس کے 8 علاقوں میں سیلاب کی صورتحال پیدا ہوجائے۔ مکہ مکرمہ کے تین علاقوں میں سیلاب کا خطرہ ہے 
قومی مرکز نے امکان ظاہر کیا ہے کہ جمعرات اور جمعے کو مکہ مکرمہ کے متعدد علاقوں میں درمیانے درجے کی بارش متوقع ہے۔ طائف، مکہ مکرمہ شہر، الجموم، الکامل اور خلیص میں بارش ہوگی۔
بیان کے مطابق مدینہ منورہ شہر اور اس کی پانچ کمشنریوں، حائل کی بیشتر کمشنریوں، الجوف کی دو کمشنریوں، تبوک کی دو کمشنریوں اور الشرقیہ کی دو کمشنریوں میں جمعرات اور جمعے کو گرج چمک کے ساتھ بارش ہوگی کہیں بوندا باندی ہوگی تو کہیں درمیانے درجے کی بارش ہوگی۔
 محکمہ  شہری دفاع نے مقامی شہریوں اور مقیم غیرملکیوں سے کہا ہے کہ وہ  بدھ سے لے کر جمعے تک مملکت کے مبینہ علاقوں میں ہونے والی بارش کے خطرات سے خود کو محفوظ کرنے کے لیے احتیاطی تدابیر کا اہتمام کریں۔ 

شیئر: