Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب فرانس دیرینہ تعلقات اعتماد پر مبنی ہیں، فرانسیسی سفیر

سعودی وژن 2030 میں شامل تمام شعبوں میں فرانس سعودی تعاون  قائم ہے۔ (فوٹو واس)
سعودی عرب میں متعین فرانس کے سفیر لودوک پاول نے گزشتہ روز منگل کو کہاہے کہ فرانس اور سعودی عرب کے درمیان گہرے تعلقات بھرپور، دیرینہ اور اعتماد پر مبنی ہیں۔
عرب نیوز کے مطابق سفیر کا کہنا ہے کہ دنیا بھر میں باہمی مفادات اور بین الاقوامی مسائل پر مشترکہ نقطہ نظر کی بنیاد پر ہر سطح پر شراکت داری قائم کی ہے۔

یہ تقریب دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے فورمز کو جانچنے کا موقع ہے۔ (فوٹو عرب نیوز)

سفیر پاول نے مزید کہا ہے کہ ہم اپنی تمام شراکت داریوں میں مضبوط تعلق محسوس کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ سعودی وژن 2030 میں شامل تمام شعبوں میں فرانس سعودی تعاون قائم ہے۔
ریاض میں ہونے والی پانچویں فیوچر انویسٹمنٹ انیشیٹو کے موقع پرفرانسیسی سفیر نے کہا کہ یہ تقریب دنیا بھر میں سرمایہ کاری کے دیگر فورمز کے معیار کو جانچنے کے لیے ایک معیار کے طور پر منعقد ہو رہی ہے۔
فرانسیسی سفیر نے مزید کہا کہ فیوچرانویسٹمنٹ انیشیٹو پروگرام سعودی وژن2030 کے مقاصد حاصل کرنے کے لیےغیر ملکی سرمایہ کاروں کے لیے سعودی معیشت کو  فروغ دینے میں اہم پیش رفت ہے۔
 

شیئر: