Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 رینکنگ: محمد رضوان نے وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا

محمد رضوان نے ورلڈ کپ کے دونوں میچوں میں عمدہ بیٹنگ کا مظاہرہ کیا ہے (فوٹو: پی سی بی)
انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے نئی کرکٹ رینکنگ جاری کر دی ہے جس کے مطابق پاکستانی وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے انڈین کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ کر چوتھی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔
آئی سی سی کی نئی رینکنگ کے مطابق ڈیوڈ ملن 831  پوائنٹس کے  ساتھ پہلے، بابراعظم 820 پوائنٹس کے ساتھ دوسرے جب کہ ایڈن مرکرم آٹھ درجے بہتری کے ساتھ تیسری پوزیشن پر ہیں۔
پاکستانی بلے باز محمد رضوان تین درجے بہتری کے ساتھ جہاں اپنے کیریئر کی بہترین رینکنگ پر پہنچے ہیں وہیں انڈین کپتان وراٹ کوہلی کو پیچھے چھوڑ دیا ہے جو اب پانچویں پوزیشن پر چلے گئے ہیں۔ 
نئی ٹی 20 رینکنگ کے مطابق ایرون فنچ، ڈیون کانوے، کے ایل راہل، ایون لیوس اور حضرت اللہ زازائی باالترتیب چھٹی سے دسویں پوزیشن پر موجود ہیں۔
ٹی 20 کے آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں بنگلہ دیش کے شکیب الحسن پہلے نمبر پر ہیں

بیس پوائنٹس کی بہتری کے ساتھ شکیب الحسن کے رینکنگ پوائنٹس 295 ہو گئے ہیں۔ افغانستان کے محمد نبی کے رینکنگ پوائنٹس 285 سے کم ہو کر 275 ہوئے ہیں جس کے بعد وہ آل راؤنڈرز کی فہرست میں دوسرے نمبر پر موجود ہیں۔
ٹی 20 کرکٹ میں بولرز کی رینکنگ کے مطابق بنگلہ دیش کے مہدی حسن، پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف اور آسٹریلیا کے جوش ہیزلوڈ کے رینکنگ پوائنٹس میں سب سے زیادہ ہوا ہے۔

شیئر: