لندن ....مشرق وسطی ٰ کیلئے اقوام متحدہ کے قاصد نے سلامتی کونسل کو اطلاع دی ہے کہ اسرائیل یہودی بستیوں کی تعمیر روکنے سے متعلق سلامتی کونسل کا مطالبہ نظر انداز کررہا ہے۔23دسمبر کو سلامتی کونسل نے جو مطالبہ کیا تھا اس حوالے سے یہ پہلی رپورٹ ہے۔ مذکورہ فیصلہ 14ممبران کی منظوری اور ووٹنگ میں امریکہ کے حصہ نہ لینے کی بنیاد پر منظور کیا گیا تھا۔ اس وقت منتخب امریکی صدر ٹرمپ اور اسرائیل نے امریکی حکومت سے مذکورہ قرارداد کو ویٹو کرنے کیلئے دباﺅڈالا تھا۔ عالمی قاصد نے اسرائیل سے کہا ہے کہ وہ مشرق القدس سمیت تمام مقبوضہ علاقوں میں بستیوں کی تعمیر کے تمام کام بند کردے تاہم اسرائیل نے اب تک اس حوالے سے کوئی اقدام نہیں کیا۔
متعلقہ خبریں
-
24 مارچ ، 2017
-
23 مارچ ، 2017
-
21 مارچ ، 2017