قاہرہ ..سابق مصری صدر حسنی مبارک 6 برس بعد جمعہ کو فوجی اسپتال سے رہا ہوگئے۔ حسنی مبارک کے وکیل نے رہائی کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سابق مصری صدر نے قاہرہ کے فوجی اسپتال میں 6 سالہ قید کا طویل حصہ گزارا۔رہائی کے بعد حسنی مبارک کو قاہرہ میںاپنے گھر جانے کی اجازت دیدی گئی۔مصر کی اعلیٰ عدالت نے حسنی مبارک کو 2011 میں مظاہرین کو قتل کرانے کے مقدمے میں بری کردیا تھا۔ حسنی مبارک، ان کے وزیر داخلہ اور 6 ساتھیوں کو 2012 میں مقدمے میں عمر قید کی سزا سنائی گئی تھی۔