Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کا دورہ جلد کرونگا، سعد الحریری

 
بیروت...لبنانی وزیراعظم سعد الحریری نے واضح کیاہے کہ وہ جلد ہی سعودی عرب کا دورہ کرینگے اور عمان عرب سربراہ کانفرنس میں لبنانی صدر کا خطاب وطن عزیز کی بلند خیالی کا ترجمان ہوگا۔ وہ قاہرہ کے الاتحادیہ محل میں مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کے بعد صحافیوں سے گفتگو کررہے تھے۔ الحریری نے بتایا کہ صدر سیسی سے ملاقات مفید رہی۔ مذاکرات بہت اچھے رہے ۔ لبنان، عرب اور اسلامی دنیا میں مصر کے کلیدی کردار سے بہت ساری امیدیں وابستہ کئے ہوئے ہے۔ انہوں نے کہاکہ لبنان کو اسرائیلی خطرہ برقرار ہے۔ ہم نے اقوام متحدہ کو اسرائیلی دھمکیوں سے آگاہ کردیا ہے۔ عربوں کے ساتھ لبنانی تعلقات اچھے ہیں۔ 

شیئر: