کاربیٹری کی نئی گارنٹی حاصل کرنے کی قانونی صورت کیا ؟
کاربیٹری کی نئی گارنٹی حاصل کرنے کی قانونی صورت کیا ؟
جمعہ 29 اکتوبر 2021 13:36
بیٹری کی تبدیلی میں تاخیر پرنئی گارنٹی حاصل کی جاسکتی ہے(فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تجارت کا کہنا ہے کہ ’وارنٹی‘ والی گاڑی کی بیٹری خراب ہونے کی صورت میں اسے مقررہ مدت کے اندر تبدیل کرانا صارف کا حق ہے ـ
بیٹری کی تبدیلی میں دوصورتوں پر صارف کویہ حق حاصل ہے کہ وہ دوسری بار بھی وارنٹی طلب کرے ـ عاجل نیوز نے وزارت تجارت کی جانب سے جاری ہدایات نامے کے حوالے سے کہا ہے کہ قانون کے مطابق اگرگاڑی کی بیٹری وارنٹی کی مدت کے اندر مقررہ کمپنی یا ادارہ تبدیل کرنے میں تاخیر کرے تو صارف کو حق ہے کہ وہ دکاندار یا ایجنسی سے دوسری نئی وارنٹی طلب کرسکتا ہے ـ
وزارت تجارت نے بیٹری کی نئی وارنٹی کے حوالے سے مزید کہا ہے کہ ایجنسی کی جانب سے پارٹس کی تبدیلی یا فراہمی میں تاخیر ہونے کی صورت میں بھی صارف کا حق ہوتا ہے کہ وہ دوبارہ فراہم کی جانے والی بیٹری کی نئی وارنٹی طلب کرے ـ
واضح رہے قانون تجارت کے تحت مصنوعات کےلیے صارفین کو گاڑنٹی دی جاتی ہے جس کے مطابق مقررہ مدت جو کہ مختلف مصنوعات کی جدا ہوتی ہے کہ دوران خرابی کی صورت میں ایجنسی کی ذمہ داری ہوتی ہے کہ وہ مقررہ وقت کے اندر اس کی اصلاح کرے یا متبادل آلہ فراہم کرے ـ
گاڑیوں کی بیٹری کے حوالے سے مروجہ قانون کے تحت کاربیٹری کی وارنٹی ایک برس ہوتی ہےـ اس حوالے سے بعض صارفین کی جانب سے وزارت تجارت کو شکایت کی گئی تھی کہ متعلقہ ایجنسی جس کی وارنٹی ہے کی جانب سے دوسری بیٹری فراہم کرنے میں تاخیر کی گئی ـ
تاخیر پروزارت تجارت کے قانون کے مطابق ایجنسی پر لازم ہے کہ وہ بیٹری کی نئی وارنٹی جاری کرے جو اس تاریخ سے کارآمد تصور کی جائے جس تاریخ کو بیٹری تبدیل کرکے دی گئی تھی ـ
خیال رہے گاڑیوں کی بیٹری گارنٹی کی مدت کے دوران تبدیل کرانے پرنئی گارنٹی جاری نہیں کی جاتی جس کی وجہ سے بعض لوگوں کو شکایت ہوتی ہے کہ وارنٹی میں بیٹری تبدیل کرنے کے کچھ ہی عرصہ بعد ہی ان کی بیٹری دوبارہ خراب ہوگئی جبکہ صارفین کا یہ بھی کہنا تھا کہ بیٹری کی نئی گارنٹی کی مدت میں اضافہ نہیں کیا گیا