رفحا کمشنری میں وزارت تجارت کی کارروائیاں
جمعرات 30 ستمبر 2021 19:06
تفتیشی ٹیموں نے رفحا کمشنری میں 311 چھاپے مارے (فوٹو، ٹوئٹر)
وزارت تجارت کی تفتیشی ٹیموں نے ایک ماہ کے دوران حدود شمالیہ صوبے کی رفحا کمشنری میں 311 چھاپے مارے- جبکہ کمشنری اور اس کے ماتحت تحصیلوں میں 80 شکایات کا نوٹس لیا-
ایس پی اے کے مطابق وزارت تجارت رفحا کمشنری کے ڈائریکٹر یوسف العنزی نے بتایا کہ چھاپہ مہم کے دوران 80 خلاف ورزیاں ریکارڈ کی گئیں-
ایک تجارتی ادارے کو سیل کرکے تجارتی جعلسازی اور تجارتی معلومات میں غلط بیانی پر معاملہ پبلک پراسیکیوشن کے حوالے کردیا گیا-
العنزی نے بتایا کہ تفتیشی مہم کے تحت تمام تجارتی اداروں اور سامان فروخت کرنے والے مراکز پر چھاپے مارے گئے-
تفتیشی ٹیم نے اس امرکا اطمینان حاصل کیا گیا کہ آؓیا یہ ادارے کورونا ایس او پیز کی پابندی مطلوبہ شکل میں کررہے ہیں یا نہیں- تحفظ صارفین قوانین کی پابندی سے متعلق بھی اطمینان حاصل کیا گیا-
العنزی نےسب سے اپیل کی کہ وہ تجارتی اداروں کی خلاف ورزیوں یا قانون کو بالائے طاق رکھنے والی سرگرمیوں کی بابت پہلی فرصت میں شکایات سینٹر 1900 پر رابطہ کرکے اطلاع دیں یا بلاغ تجارتی ایپ کے ذریعے شکایت درج کرادیں-