Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’دھوپ کے نقلی چشموں کا استعمال آنکھوں کےلیے نقصان دہ‘

  وہی چشمے استعمال کریں جو مستند ڈسٹری بیوٹرز فروخت کررہے ہیں(فوٹو اخبار 24)
سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ( ایس ایف ڈی اے) نے کہا ہے کہ ’دھوپ کے نقلی چشموں کے استعمال سے آنکھوں کو زیادہ نقصان پہنچ سکتا ہے‘۔
اخبار24 کے مطابق سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی نے دھوپ کے نقلی چشموں کے مضر  ہونے کے حوالے سے کہا کہ ’ آنکھ کی پتلی آس پاس کی روشنی سے ہم آہنگ ہونے میں معاون بنتی ہے‘۔
’جب سورج کی روشنی آنکھوں پر پڑتی ہے تو نقلی چشمے کی صورت میں روشنی کی آنکھوں تک رسائی کا عمل محدود ہوجاتا ہے۔ تاریک جگہ پر روشنی کی رسائی زیادہ بہتر شکل میں ہوتی ہے‘۔
ایس ایف ڈی اے نے بیان میں کہا کہ ’غیرمعیاری نقلی چشموں کے استعمال سے آنکھوں کی پتلی پھیل جاتی ہے جس طرح تاریکی میں پتلی پھیلتی ہےاسی طرح ہی خراب قسم کے دھوپ کے چشموں کے استعمال کے وقت بھی ہوتا ہے‘۔
اس کا نتیجہ یہ نکلتا ہے بالائے بنفشی شعاعوں سمیت سورج کی کرنیں زیادہ بڑے پیمانے پر گزرنے لگتی ہیں۔ اسی سے نظر کو نقصان پہنچتا ہے۔
بیان میں ایس ایف ڈی اے نے مشورہ دیا ہے کہ ’صارفین دھوپ کے  وہی چشمے استعمال کریں جو مستند ڈسٹری بیوٹرز فروخت کررہے ہیں اور انہیں وزارت صحت کی منظوری حاصل ہے‘۔

شیئر: