Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جدہ میں چوتھے انڈین فوڈ فیسٹول کا افتتاح، ویڈیو دیکھئے

ماضی کے 3 کامیاب تجربات کو مدنظر رکھتے ہوئے مزید بہتراقدامات کئے ہیں ،ہندوستان سے 3 شیف شرکت کر رہے ہیں ، قونصل جنرل نور رحمان شیخ
 
جدہ ( ارسلان ہاشمی ) انڈین قونصل جنرل نوررحمان شیخ نے مقامی فائیو اسٹار ہوٹل میں انڈین فوڈ فیسٹول کا افتتاح کیا اس موقع پرایلاف گروپ کے صدر اور سی ای او کے علاوہ انڈین اور سعودی کمیونٹی کی نمائندہ شخصیات بھی موجود تھیں۔ قونصل جنرل نے افتتاحی خطاب میں کہا ایلاف گروپ کے تعاون سے چوتھا فوڈ فیسٹول منعقد کیا جارہا ہے ۔ کھانوں کے میلے کا مقصد ہندوستانی ثقافت کو مقامی سطح پر متعارف کروانا ہے ۔ فوڈ فیسٹول کا دوسرا مرحلہ 29 سے 31 مارچ تک طائف میں ہو گا ۔ انہو  ںنے مزید کہا کہ گزشتہ 3 میلے انتہائی کامیابی سے منعقد کئے گئے جن کے تجربے کوسامنے رکھتے ہوئے امسال مزید بہتر ی  لائی گئی ہے ۔ فوڈ فیسٹول کا انعقاد انڈین ٹورازم ڈیولپمنٹ کارپوریشن کے تعاون سے کیا ہے ۔ امسال ہندوستان سے 3 شیف فیسٹول میں شرکت کر رہے ہیں ۔ قونصل جنرل نے مزید کہا کہ فوڈ فیسٹول میں ہندوستان کی مختلف ریاستوں کے روایتی کھانوں کو شائقین کے لئے پیش کیا جارہا ہے جو انکے اعلی ذوق کے عین مطابق ہو ں گے ۔ ایلاف گروپ کے صدر شیخ محمد بکری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا مجھے فیسٹول کا اعلان کرتے ہوئے بے حد خوشی ہو رہی ہے اس سے قبل  2012 ،  2013 اور 2016 میںسابق قونصل جنرلز مبارک اور فیض احمد قدوائی کے دور میں بھی کامیاب انڈین فوڈ فیسٹول منعقد کئے جاچکے ہیں اب یہ چوتھا فیسٹول نور رحمان شیخ کی قیادت میں ایلاف گروپ منعقد کر رہا ہے ۔ فیسٹول کا مقصد دونوں ملکوں کے عوام کو مزید ایک دوسرے سے قریب لانا اور انکی تہذیب و ثقافت کو بہتر انداز میں سمجھنا ہے ۔  ایلاف گروپ کے سی ای او نے فیسٹول کے حوالے سے سوال پر کہا کہ آئندہ دیگر ممالک کے فوڈ فیسٹول بھی منعقد کئے جائیںگے جن کے لئے تیاری کی جارہی ہے ۔ گروپ کے مینجر نے نرخوں کے بارے میں سوال پر کہا کہ انہو ںنے فیسٹول میں رعایتی نرخوں پر داخلہ فیس 175 ریال مقرر کی ہے اس کے علاوہ امسال ہم نے فیسٹول میں 4 اسٹیشن بنائے ہیں جن میں ساوتھ انڈین اسٹال ، لکھنوی ، ویسٹ انڈین اسٹال شامل ہے اگر کوئی شخص صرف ایک اسٹال کاکھانا حاصل کرنا چاہتا ہے تو اسے صرف 75 ریال ادا کرنے ہونگے جبکہ تمام ورائٹی کے لئے رعایتی قیمت 175 ریال فی فرد کے حساب سے مقرر کی گئی ہے ۔انڈین فوڈ فیسٹول میں مختلف ریاستوں کی نمائندگی کرتے ہوئے اسٹالز بنائے گئے تھے جن میں لکھنوی کھانوں کا اسٹال لوگوں کی خاص توجہ کا مرکز بنا رہا ۔ 
 
 
 

شیئر: