سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے واشنگٹن میں امریکی ہم منصب مارکو روبیو سے ملاقات کی۔
العربیہ نیوز کے مطابق دونوں وزراء خطے میں ہونے والی پیش رفت کے حوالے سے تازہ ترین صورتحال اور غزہ پٹی میں درپیش انسانی حالات پر تبادلہ خیال کریں گے۔
قبل ازیں خبر رساں ایجنسی ایس پی اے نے سعودی وزارت خارجہ کے حوالے سے اطلاع دی تھی کہ شہزادہ فیصل بن فرحان امریکی وزیر خارجہ سے ملاقات کریں گے جس میں دونوں دوست ممالک کے مابین دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور علاقائی و بین الاقوامی سطح پر اہم ترین مسائل اور اس سلسلے میں کی جانے والی کوششوں پر بھی گفتگو کی جائے گی۔