Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

الجوف ریجن میں زیتون اور کھجور کے اٹھارہ ملین درخت

الجوف کا علاقہ زیر زمین آبی ذخائر، زرعی پیداوار کے لیے معروف ہے۔(فوٹو ایس پی اے)
سعودی عرب میں الجوف ریجن زراعت کا اہم مرکز ہے۔ یہاں زیتون اور کھجور کے اٹھارہ ملین درخت موجودہیں۔ 
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق الجوف گرین سعودی عرب انشیٹو کے اہداف کی تکمیل کا بڑا میدان ہے۔  
وزارت ماحولیات و پانی و زراعت نےبتایا کہ الجوف ریجن میں زیتون کے 17ملین سے زیادہ جبکہ کھجور کے ایک ملین کے قریب درخت ہیں۔ یہاں دس ہزار 850 زرعی فارم ہیں۔ 

الجوف میں 1333 محفوظ زرعی فارم بھی بنے ہوئے ہیں۔( فوٹو ایس پی اے)

الجوف ریجن مختلف قسم کی 70 ہزار ٹن سے زیادہ کھجوریں تیار کررہا ہے۔ سب سے مشہور کھجور ’حلوۃ الجوف‘ کہلاتی ہے۔ 
 ریجن میں  8 زرعی کمپنیاں 3500 زرعی منصوبے اور 12500 زرعی فارم قائم کیے ہوئے ہیں۔ یہ کمپنیاں کھجوریں، سبزیاں، پھل اور زیتون کی کاشت کررہی ہیں۔
الجوف کا علاقہ پہلے ہی سے زیر زمین آبی ذخائر، عمدہ زرعی پیداوار کے لیے معروف ہے۔
یہاں موسم گرما میں درجہ حرارت کھجور کی فصل کے لیے موزوں ہے۔ موسم سرما میں یہاں کا موسم زیتون کی پیداوار کے لیے مناسب ہے۔

الجوف میں 30 قسم کے زیتون کی کاشت ہوتی ہے( فوٹو ایس پی اے)

الجوف میں 1333 محفوظ زرعی فارم بھی بنے ہوئے ہیں۔ یہاں 10 ہزار ہیکٹر کے رقبے پر 8 اورگیانک زرعی فارم ہیں۔
الجوف میں زیتون کی کاشت کا پروگرام دنیا کے کامیاب ترین پروگراموں میں سے ایک ہے۔ 17 ملین سے زیادہ زیتون کے درخت ہیں۔ 30 قسم کے زیتون کی کاشت ہوتی ہے جبکہ 10 ہزار ٹن سے زیادہ زیتون کا تیل اور 15 ہزارکلو گرام خوردنی زیتون کا تیل پیدا ہوتا ہے۔ 

شیئر: