Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ٹی 20 ورلڈ کپ: سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی

کسال پریرا 29 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔ (فوٹو: اے ایف پی)
ٹی 20 ورلڈ کپ کے 35 ویں میچ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو 20 رنز سے شکست دے دی۔
190 رنز کے ہدف کے تعاقب میں ویسٹ انڈینز مقررہ 20 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 169 رنز بنائے۔ 
ویسٹ انڈیز کی جانب سے نکولس پورن نے 46 اور شمرون ہٹمیر نے ناقابل شکست 81 رنز بنائے۔
ان دونوں کے علاہ ویسٹ انڈیز کا کوئی اور بیٹسمن ڈبل فیگر میں داخل نہیں ہو سکا۔ 
سری لنکا کی جانب سے بنورا فرننڈو اور چمیاک کارونارتنے نے دو دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔
اس کے ساتھ ہی دونوں ٹیمیں ورلڈ کپ سے باہر ہوگئی۔
قبل ازیں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کی دعوت پر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 189 رنز بنائے۔
سری لنکن بیٹسمینوں نے ویسٹ انڈین بولرز کی ایک نہ چلنے دی اور شروع اننگز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا۔
سری لنکا کی جانب سے چاریتھ آسالنکا 68 اور نسانکا 51 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاتھم نسانکا اور کسال پریرا کے درمیان 42 رنز کی شراکت داری بنی جس کے بعد پریرا 29 رنز بنا کر آندرے رسل کی گیند پر کیچ آوٹ ہوگئے۔
ویسٹ انڈیز کی جانب سے آندرے رسل نے 2 اور ڈوئین براوو نے ایک وکٹ حاصل کی۔
واضح رہے کہ اپنے گروپ میں سری لنکا اور ویسٹ انڈیز کی بالترتیب چوتھی اور پانچویں پوزیشنز ہیں اور دونوں کے سیمی فائنل میں پہنچنے کے امکانات ختم ہو چکے ہیں۔
آج کے میچ کے لیے دونوں ٹیمیں ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہیں۔
سری لنکا: پاتھم نسانکا، کسال پریرا، چرتھ اسالانکا، اوشکا فرنینڈو، بھانوکا راجہ پکسا، دسن شناکا، چمیکا کرونارتنے، ونیدو ہسارنگا، دشمنتھا چمیرا، مہیش تھیکشانا اور بنورا فرنینڈو۔
ویسٹ انڈیز: کرس گیل، ایون لوئس، راسٹن چیز، نکولس پورن، شیمرون ہیٹمائر، کیرون پولارڈ، آندرے رسل، جیسن ہولڈر، ڈوین براوو، اکیل حسین، روی رامپال۔

شیئر: