جازان میں واٹر ٹینکر میں قات سمگل کرنے کی کوشش ناکام
جمعرات 4 نومبر 2021 18:51
جازان کمشنری کے الدائر سیکٹر کی تحصیل ضمد میں بری سرحدی گشتی فورس نے 825 کلو گرام قات (نشہ آور پتوں) کی سمگلنگ کی کوشش ناکام بنادی-
اخبار 24 کے مطابق سرحدی محافظوں کے ترجمان کرنل مسفر القرینی نے کہا ہےکہ قات ایک ٹینکر میں چھپا کر سمگل کی جارہی تھی- ڈرائیور کا تعلق یمن سے ہے اور وہ سرحدی امن قانون کی خلاف ورزی کا مرتکب بھی پایا گیا-
القرینی نے توجہ دلائی کہ سمگلر کے خلاف قانونی کارروائی مکمل کرلی گئی اور ضبط شدہ قات متعلقہ ادارے کے حوالے کردی گئی ہے-
القرینی نے کہا ہے کہ سیکیورٹی فورس مملکت کے امن اور اس کے نوجوانوں کو نشہ آور اشیا کے ذریعے تباہ کرنے کے درپے عناصر پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے- مجرمانہ سرگرمیوں کو قابو کرتے رہے ہیں اور آئندہ بھی کرتے رہیں گے ـ