Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

طویل القامت مرغا دیکھ کر لوگ حیران

 
کوسوو ، بوسنیا ..... مرغیاں او رمرغے پالنا انسان کا بہت پرانا شوق ہے کیونکہ یہ پرندے انکا دل بھی بہلاتے ہیں اور انکی صحت کی ضمانت بھی دیتے ہیں اور یہ ضمانت انڈوں اور گوشت کی شکل میں ہوتی ہے۔ بیشتر مرغے اور مرغیاں ایک اوسط سائز کی دیکھی گئی ہیں مگر یہاں اچانک ایک ایسا ”طویل القامت“ مرغا اچانک لوگوں کے سامنے آگیا جو اپنی مثال آپ تھا۔ لوگ اس اصیل مرغ اور اسکے انداز کو دیکھ کر لوگ نہ صرف حیرت میں مبتلا ہوئے بلکہ ان کے چہرے سے خوف کا عنصر بھی نمایاں ہورہا تھا۔ موقع پر موجود افرادکے ساتھ جو ہوا سو ہوا مگر جب اسکی وڈیو کلپ جاری ہوئی تو وڈیو دیکھنے والے بھی حیران رہ گئے۔ اس وڈیو کلپ کی مقبولیت کا اندازہ اس بات سے لگایا جاسکتا ہے کہ اسے اب تک 8کروڑ 10لاکھ مرتبہ دیکھا جاچکا ہے۔ غیر معمولی طور پر اس اصیل مرغ کی وڈیو نے تہلکہ مچا دیا ہے۔ یہاں کچھ لوگ حیرانگی ظاہر کررہے ہیں وہیں کچھ لوگ خوف میں بھی مبتلا نظر آرہے ہیں۔ یہ وڈیو بنیادی طور پرپچھلے ہفتے جاری ہوئی تھی۔ جس میں یہ مرغاکسی جھاڑی دار کھنڈلے سے نکلنے کی کوشش کرتانظر آیا تھاا ور پھر اس سے باہر آگیا تھا۔ باہر آنے کے بعد اس نے اپنے بازو اور پنجے ڈائنا سو رکی طرح پھیلانا شروع کئے۔ کوئی نہیں کہہ سکتا تھا کہ یہ مرغا ہے۔ بیشتر لوگ اسے ڈائنا سو کی چھوٹی نسل کا کوئی رکن سمجھ رہے تھے۔ مرغے کا نام میراکلی بتایا گیا ہے اوراسکے مالک خطیم سیف اعجاز بتایا جاتا ہے۔ نسلی اعتبار سے پولٹری کے ماہرین اسے برہما چکن قرار دے رہے ہیں جسکا مطلب یہ ہے کہ یہ تمام مرغوں کابادشاہ ہے۔ ایسے مرغے سب سے پہلے چین میں دیکھے گئے اور پھر اسکی نسل کے مرغوں کو امریکہ لاکراسکی افزائش نسل بھی کی گئی۔ عام مرغے ڈیڑھ پاﺅنڈ کے ہوتے ہیں جبکہ برہما مرغا 18پاﺅنڈ کا ہوسکتا ہے۔ وڈیو اس ادارے نے جاری کی ہے جو بڑی سائز کے مرغوں کی افزائش نسل کا کام کررہا ہے۔
 

شیئر: