نئی دہلی ..راشٹریہ جنتا دل کے صدر لالو پرساد یادو نے آئندہ انتخابات میں بی جے پی کو شکست دینے کے لئے سماج وادی پارٹی اور بہوجن سماج وادی پارٹی کو ایک دوسرے میں ضم ہونے کا مشورہ دیا ہے ۔ ٹوئٹر پر بیان میں کہاکہ یوپی میں مایاوتی اور ملائم ایک ہو جائیں۔ بہار میں ہم لوگ ایک ہیں۔ بی جے پی کا سارا تماشا ختم ہو جائے گا۔ انہوں نے اتر پردیش اسمبلی انتخابات کے دوران بی جے پی کی جانب سے ترقی کے معاملے کو زیادہ ترجیح نہیں د ئیے جانے پر کہا کہ اب یہ ترقی کی بات نہیں کرتے۔ یوپی کے نئے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کی سرکاری رہائش میں جانے سے پہلے وزیر اعلی کی رہائش کاشدھی کرن کرائے جانے پر کہا کہ یوگی نے شدھی کرن اس لئے کرایا کیونکہ گزشتہ ایک دہائی سے زیادہ وہاں دلت، پسماندہ اور بہوجن جیسے نچلی ذات کے وزیر اعلیٰ رہتے تھے۔