Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرنیشنل کرکٹرز کو نیٹ پریکٹس کرانے والی پاکستانی خاتون اب ٹیم کی اہم بولر

ویسٹ انڈیز نے پہلے میچ میں بآسانی کامیابی حاصل کی ہے (فوٹو: پی سی بی)
پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم کے نت نئے ریکارڈز اور عمدہ کارکردگی پر ایک تصویر بار بار سوشل ٹائم لائنز پر شیئر کی جاتی ہے جس میں وہ بال بوائے کے طور پر باؤنڈری کے باہر موجود دیکھے جا سکتے ہیں۔ ایسا کرنے والے کرکٹ شائقین بابراعظم کی مستقل مزاجی اور محنت کو دل کھول کر سراہتے ہیں۔
کچھ ایسا ہی معاملہ پاکستانی خاتون کرکٹر فاطمہ ثنا کے ساتھ بھی ہوا جو کچھ عرصہ قبل تک پاکستان کے دورے پر آنے والی انٹرنیشنل پلیئرز کو نیٹ پریکٹس کراتی تھیں۔ 
پیر کے روز کراچی میں ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان پہلا ون ڈے کھیلا گیا تو پاکستانی ٹیم کی جانب سے پہلا اوور فاطمہ ثنا نے کرایا۔
پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تو فاطمہ ثنا نے اوپننگ بولر کے طور پر ویسٹ انڈین اوپنرز کا سامنا کیا۔ میچ کے دوران اپنے دس اوورز میں انہوں نے ایک میڈن کرایا جب کہ 65 رنز نے دے کر دو بیٹرز کو پویلین واپس بھیجا۔
دورہ پاکستان پر موجود میزبان سائیڈ نے پہلے میچ میں بآسانی کامیابی حاصل کی ہے۔ ویسٹ انڈیز کی خواتین ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں آٹھ وکٹوں کے نقصان پر 253 رنز بنائے جب کہ گرین شرٹس ہدف کے تعاقب میں نو وکٹوں کے نقصان پر 208 رنز ہی بنا سکیں۔
ویسٹ انڈیز اور پاکستان کی خواتین کرکٹ ٹیموں کے درمیان کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے جانے والے میچ کی خاص بات یہ تھی کہ اس کے ذریعے ویمن کرکٹ 16 برس بعد کراچی لوٹی ہے۔ْ

شیئر: