Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

نیا پاکستان بن رہا ہے ،نواز شریف

حیدرآباد..وزیراعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ 2013تک ملک میں بے چینی اوراضطراب تھا لیکن اب نیا پاکستان بن رہا ہے ۔ جب اقتدار سنبھالا تو ملک اندھیروں میں ڈوب چکا تھا ۔ دہشت گردی عروج پر تھی ۔ آج صورتحال کہیں بہتر ہے۔ دہشت گردی کی کمر توڑ دی۔ بلوچستان میں بھی امن ہے ۔ حیدر آباد میںمسلم لیگ (ن) کے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے استفسار کیا کہ سابق صدر پرویز مشرف اور دیگر جماعتوں کی حکومتیں بھی رہیں لیکن ان کے دور میں موٹروے کیوں نہیں بنا؟ عوام کو چاہیے کہ جب کوئی ان سے ووٹ مانگنے آئے تو وہ پوچھیں کہ ووٹ کس بنیاد پر مانگا جارہا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ایک زمانے میں کراچی روشنیوں کا شہر تھا۔ یہاں لوگ بیرون ممالک سے آکر کاروبار کرتے تھے لیکن پھر کراچی کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا گیا۔ اب پھر کراچی کی رونقیں بحال ہو گئیں۔ کراچی جس طرح پہلے ملک کی شہ رگ تھا پھر وہی شہر بنے گا۔کراچی پھولے پھلے گا تو پوراملک ترقی کرے گا ۔ انہوں نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ عوام کو علاج کی مفت سہولت فراہم کرے حیدر آباد شہر کے لیے ہیلتھ کارڈ کا تحفہ لے کر آیا ہوں، اب ٹھٹھہ کی طرح حیدرآباد میں بھی ان غریبوں کا علاج مفت ہوگا جو صرف علاج کے لئے اپنا سب کچھ بیچ دیتے ہیں۔حیدرآباد کے پسماندہ دیہات میں جہاں بجلی نہیں وہاں بجلی بھی آئے گی گیس بھی لاکر دکھاوں گا۔وزیراعظم نے حیدر آباد میں بین الاقوامی معیار کا ایئرپورٹ بنانے اور آئندہ سال میٹرو بس سروس چلانے کا بھی اعلان کیا۔
 

شیئر: