کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی، گیم صرف عمران خان کی ہے: شیخ رشید
کوئی گیم شروع نہیں ہو رہی، گیم صرف عمران خان کی ہے: شیخ رشید
بدھ 10 نومبر 2021 9:43
پاکستان کے وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ کوئی نئی گیم شروع نہیں ہو رہی، گیم صرف عمران خان کی ہے۔
شیخ رشید بدھ کے روز سپریم کورٹ کی جانب سے آرمی پبلک سکول کے ازخود نوٹس کیس میں وزیراعظم کو طلب کیے جانے کے بعد شیخ رشید نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہیں نہیں پتہ کہ وزیراعظم سپریم کورٹ آ رہے ہیں یا نہیں ’میں تو احتیاطاً آیا ہوں۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ’خطرے والی کوئی بات نہیں، حکومت پانچ سال پورے کرے گی۔‘
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ سپریم کورٹ ملک کا قابل احترام ادارہ ہے، اس کا فیصلہ سر آنکھوں پر ہے۔
اس کے فیصلے سب پر لاگو ہوتے ہیں۔
شیخ رشید کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر آرمی بپلک سکول کے متاثرین کی جانب سے درخواست آئے گی تو کارروائی کریں گے۔
وزیراعظم نے آئین و قانون کی حکمرانی کا عملی ثبوت دیا: فواد چوہدری
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے سپریم کورٹ میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہوزیراعظم نے آج عدالت میں پیش ہو کر آئین اور قانون کی حکمرانی کا عملی طور پر ثبوت دیا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ جب اے پی ایس کا واقع ہوا اس وقت مسلم لیگ ن کی حکومت تھی۔
بقول ان کے ’ہمارے لیے بڑا آسان تھا کہ حکومت پر الزامات لگاتے اور مستعفی ہونے کا مطالبہ کرتے۔‘
ان کے مطابق ’ہم نے ایسا نہیں کیا بلکہ ملکی وحدت کو دیکھا۔‘
ان کا کہنا تھا کہ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں اکٹھی ہوئیں اور نیشنل ایکشن پلان بنایا گیا جس کی بدولت دہشت گردی کا خاتمہ ہوا اور زندگی نارمل ہوئی۔