Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہ سلمان کو امیر قطر شیخ تمیم کی طرف سے مکتوب موصول

’شیخ تمیم کا مکتوب قطری سفیر کے ذریعہ وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے حوالے کردیا گیا۔‘ ( فوٹو: واس)
خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبد العزیز کو امیر قطر شیخ تمیم بن حمد کی طرف سے مکتوب موصول ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق امیر قطر کا مکتوب سعودی عرب میں قطری سفیر بندر بن محمد العطیہ نے وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کے حوالے کیا ہے۔
وزارت خارجہ کے صدر دفتر ریاض میں ہونے والی ملاقات میں سیاسی اور اقتصادی شعبے کے سیکریٹری عید الثقفی بھی موجود تھے۔

شیئر: